خاتون مداح کی رضوان کے ساتھ ’’دورفی‘‘ سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  منگل 6 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) وکٹ کیپر نے وہاں کھڑے مرد مداحوں سے سیلفی بنوائی اور گلے بھی ملے

(فوٹو: ٹوئٹر) وکٹ کیپر نے وہاں کھڑے مرد مداحوں سے سیلفی بنوائی اور گلے بھی ملے

 دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان سوشل میڈیا پر اپنی سیلفی سے تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون محمد رضوان سے سیلفی کی درخواست کررہی ہیں تاہم وکٹ کیپر نے پہلے منع کیا بعدازاں اسرار پر انہوں نے کافی دور سے فوٹو کھنچوائی، جس پر مداح نے اسے دورفی کا نام دیا۔

خاتون مداح نے شکوہ کرتے ہوئے محمد رضوان کے ساتھ لی گئی تصاویر کو دکھایا اور اسے سیلفی کے بجائے دورفی قرار دیا، رضوان نے سیلفی کے لیے وہاں کھڑے دیگر افراد اور اپنے ٹیم میٹس کو بلانا چاہا تاہم بعد میں انہوں نے دور سے ہی تصویر بنوائی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ کون کون سے پاکستانی کھلاڑی ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں؟

دوسری جانب محمد رضوان وہاں کھڑے مرد مداحوں سے سیلفی بنوائی اور گلے بھی ملے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان خواتین مداحوں کے ساتھ تصاویر لینا مناسب نہیں سمجھتے، وہ کہتے ہیں کہ انکا رتبہ اتنا نہیں کہ وہ خواتین کی برابری کرسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔