عمران خان کا موقف ہے فوج نیوٹرل رہے تو اس پر کیچڑ اچھالو، مریم نواز

ویب ڈیسک  منگل 6 ستمبر 2022
عمران خان کے موقف سے نمٹنا چاہیے،مریم نواز:فوٹو:فائل

عمران خان کے موقف سے نمٹنا چاہیے،مریم نواز:فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا پاکستان سے متعلق موقف مشروط ہے کہ فوج نیوٹرل رہے تو اس پر کیچڑ اچھالوں گا۔

مریم نواز کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان کا موقف یہ ہے کہ عدالتیں میرے جرائم کو قانونی قرار نہیں دیں گی تو میں ان کے منہ پرکالک ملوں گا اور اگر الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کی چوری بے نقاب کرے گا تو میں اس کے وقار پرحملہ کروں گا۔ فوج نیوٹرل رہے تو اس پرکیچڑ اچھالوں گا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس لعنت سے نمٹنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔