وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس COP31 کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں موجود ہیں، جہاں وہ آج انتہائی مصروف دن گزاریں گے۔
وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان کی میزبانی میں ’Clean Energy Transition by 2035: Powering the Future‘ کے عنوان سے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے اور قابلِ تجدید توانائی کے وژن پر اہم خطاب کریں گے۔
وزیراعظم COP31 کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کا مؤقف (National Statement) پیش کریں گے، جس میں ماحولیاتی انصاف اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کا موقف عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ اس موقع پر پاکستان کا مؤقف عالمی رہنماؤں کے سامنے رکھا جائے گا۔
آج دن بھر کی مصروفیات کے دوران وزیراعظم اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات اور ماحولیاتی چیلنجز پر تبادلہ خیال شامل ہوگا۔
وزیراعظم شام کو ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیے جانے والے پروقار گالا ڈنر میں بھی شرکت کریں گے۔