اب اسمارٹ عینک سے پورا سنیما آنکھوں پر پہن لیں

ویب ڈیسک  جمعرات 8 ستمبر 2022
لینووو نے ٹی ون نامی عینک بنائی ہے جسے ورچول اسکرین کہا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

لینووو نے ٹی ون نامی عینک بنائی ہے جسے ورچول اسکرین کہا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

جنوبی کوریا: اگرچہ ویڈیو پروجیکٹر والی کئی عینکیں بازار میں دستیاب ہیں لیکن اب لینووو نے ٹی ون نامی ایک عینک پیش کی ہے جسے آپ ذاتی سینما کا نام دے سکتے ہیں کیونکہ اسے پہن کر ایک وسیع اسکرین پر ایچ ڈی ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔

لینووو گلاس ٹی ون فون، کمپیوٹر، اور ٹیبلٹ سے منسلک ہوجاتا ہے اور اس کے بعد آپ ایک وسیع مجازی اسکرین پر ویڈیو دیکھ سکتے ہیں اور ویڈیو گیمز دیکھ سکتے ہیں۔

اس طرح آپ بس میں بیٹھے ہوئے فلم دیکھ سکتے ہیں اور ویڈیو گیم کھیل سکتے ہیں۔ اس میں اوایل ای ڈی ڈسپلے ہے جو وسیع رقبے پر مجازی طور پر پھیل سکتا ہے۔ اسے بلیوٹوتھ کی بورڈ سے جوڑکر آپ اس پر ویکوم اسٹائل کے پین بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

مائیکرواو ایل ای ڈی کی بدولت ہر آنکھ پر فل ایچ ڈی ڈسپلے نمودار ہوتا ہے جس کا فریم ریٹ 60 ہرٹز ہے۔ لیکن اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ اس میں ہیڈفون جیک ہے یا پھر بلیو ٹوتھ ہیڈفون لگانا ہوں گے۔

اس میں ایک طاقتور بیٹری لگائی گئی ہے تاہم اسے دیگر آلات سے بھی جوڑا جاسکتا ہے اور کمپنی کے مطابق ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد ورچول عینک گھنٹوں کام کرسکتی ہے۔

حال ہی میں اسے ایک نمائش  میں پیش کیا گیا ہے اور قیمت 1300 سے 1500 ڈالر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔