وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور شنگھائی کانفرنس سے خطاب کرینگے

وزیراعظم کا 16 ستمبر کو ازبکستان سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم اور 23 ستمبر کو نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب ہوگا


ویب ڈیسک September 11, 2022
وزیراعظم کا 16 ستمبر کو ازبکستان سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم اور 23 ستمبر کو نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب ہوگا (فوٹو : فائل)

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتہ سے اہم ممالک کا دورہ کریں گے جس میں وہ شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 15 اور 16 ستمبر کو ازبکستان جائیں گے۔ وزیراعظم ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم 16 ستمبر کی شام کو وطن واپس لوٹیں گے، ان کا 18 ستمبر کو لندن جانے کا امکان ہے۔ شہباز شریف کی لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان ہے۔


وزیراعظم لندن سے 19 ستمبر کی شام نیویارک پہنچیں گے۔ وہ دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، ان کا خطاب 23 تاریخ کو ہوگا۔


وزیراعظم 23 ستمبر کی شام اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں