- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہوا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
پاکستان کو شکست دے کر سری لنکا ایشیا کپ کا چیمپیئن بن گیا
دبئی: سری لنکا نے پاکستان کو فائنل میں 23 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کا ٹائٹل چھٹی مرتبہ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 147 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نصف سنچری اور افتخار احمد 32 رنز ہی بنا سکے۔
سری لنکا کی جانب سے پراموڈ مدھوسن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ وینندو ہسرنگا ڈی سلوا نے تین، چمیکا کرونارتنے نے دو اور مہیش تھیکشانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1569025109335199745?s=20&t=gnow3COaPx7RmTugzcRu_A
پاکستان بیٹنگ
171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو 22 کے اسکور پر کپتان بابراعظم 5 رنز اور فخر زمان صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد اوپنر محمد رضوان اور افتخار احمد نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 71 رنز بنائے لیکن یہاں افتخار احمد 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
افتخار کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور تمام کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے۔ محمد نواز 6 رنز، محمد رضوان 55 رنز، آصف علی صفر، خوشدل شاہ دو رنز، شاداب خان 8 رنز، نسیم شاہ 4 رنز اور حارث رؤف 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا بیٹنگ
سری لنکن ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر کوسل مینڈل صفر پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد وقفے وقفے سے کھلاڑی آؤٹ ہوتے گئے اور 58 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
اسکے بعد بھانوکا راجا پاکسے اور وینندو ہسرنگا ڈی سلوا نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 116 رنز تک پہنچا دیا، یہاں حارث رؤف نے وینندو ہسرنگا ڈی سلوا کو آؤٹ کرکے شراکت ختم کر دی۔ وینندو ہسرنگا ڈی سلوا 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
وینندو ہسرنگا ڈی سلوا کے آؤٹ ہونے کے بعد بھانوکا راجا پاکسے اور چمیکا کرونارتنے کے درمیان ساتویں وکٹ کی شراکت میں 54 رنز بنے۔ بھانوکا راجا پاکسے 71 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
اوپنر پتھم نسانکا 8 رنز بنا کر، دانوشکا گناتھیلاکا ایک رن، دھننجایا ڈی سلوا 28 رنز، کپتان داسن شاناکا دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹاس
فائنل کے لیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ سری لنکا کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ سری لنکاچھٹی مرتبہ ایشیا کپ کا فاتح بنا ہے جبکہ پاکستان اب تک صرف دو مرتبہ ہی ٹائٹل اپنے نام کر سکا ہے۔
پاکستان
کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین۔
سری لنکا
پتھم نسانکا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، دانوشکا گناتھیلاکا، کپتان داسن شاناکا، بھانوکا راجا پاکسے، چمیکا کرونارتنے، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، پراموڈ مدھوسن، دلشان مدوشنکا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔