علی ظفر بالی ووڈ کی کونسی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں؟

ویب ڈیسک  پير 12 ستمبر 2022
علی ظفر نے حال ہی میں ایک کینیڈین ایف ایم کو انٹرویو دیا  ہے (فائل فوٹو)

علی ظفر نے حال ہی میں ایک کینیڈین ایف ایم کو انٹرویو دیا ہے (فائل فوٹو)

لاہور: سوشل میڈیا پر علی ظفر کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ شہناز گل کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے کہا کہ وہ شہناز گل کے ساتھ میوزک ویڈیو  بنانے کے خواہشمند ہیں گلوکار نے کہا کہ ’اگر وہ یہ سُن رہی ہیں تو میں کہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ کے ساتھ میوزک ویڈیو بناؤں‘۔

میزبان نے علی ظفرسے سوال کیا کہ کیا آپ شاہ رُخ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟

جس پر علی ظفر نے جواب میں منع کرتے ہوئے کہا کہ ’نہیں شاہ رُخ میرے ساتھ کام نہ ہی کریں تو اچھا ہے میں ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ایسا کرنے سے وہاں مشکلات بڑھ جاتی ہیں ‘۔

انٹرویو کے دوران پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے کہا کہ بالی وڈ کے بگ بی کے سامنے وہ اسٹار اسٹک ہوئے ۔

میزبان نے علی ظفر سے پوچھا کہ وہ رنویر سنگھ کے حوالے سے کیا کہیں گے ، جس پرگلوکار علی ظفر نے کہا کہ رنویر سنگھ ایک فن انسان ہیں وہ ہر وقت پھدکتے رہتے ہیں ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔