اسپنر آصف آفریدی کرپشن کے الزام میں معطل

اسپورٹس رپورٹر  منگل 13 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) آصف آفریدی کو پی سی بی نے نوٹس آف چارج جاری کردیا ہے۔

(فوٹو: ٹوئٹر) آصف آفریدی کو پی سی بی نے نوٹس آف چارج جاری کردیا ہے۔

 لاہور: پاکستان میں کرکٹ کرپشن کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

پی سی بی نے خیبر پختونخوا کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کردیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق آصف آفریدی کو پی سی بی نے نوٹس آف چارج جاری کردیا ہے۔

ان پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے دو الزامات لگائے گئے ہیں۔چودہ روز کے اندر ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔، آصف آفریدی کیس کا فیصلہ ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔