سرفراز کے بعد بابراعظم کا نام بھی نصاب میں شامل

ویب ڈیسک  بدھ 14 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) کئی نامور کرکٹرز بھی بابر کی بیٹنگ اسٹائل کے مداح ہیں

(فوٹو: ٹوئٹر) کئی نامور کرکٹرز بھی بابر کی بیٹنگ اسٹائل کے مداح ہیں

ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا نام بھی نصاب میں شامل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیو اب نویں جماعت کی فزکس کے نصاب میں شامل کردی گئی ہے، جس کی نشاندہی سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کی۔

بابراعظم اپنی بیٹنگ اور کور ڈرائیو کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں جبکہ کئی نامور کرکٹرز بھی انکے مداح ہیں، بابر کی تکنیک کے باعث انہیں اسٹیو استمھ، ویرات کوہلی اور دیگر کرکٹرز سے اوپر رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سرفرازاحمد کیلیے بڑا اعزاز؛ نصابی کتاب میں سوانح حیات شامل

انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین، لنکن کرکٹر مہیلا جے وردھنے اور آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی بھی بابراعظم کی کور ڈرائیو کی تعریف آئی سی سی ایونٹس کے دوران کمنٹری میں کرچکے ہیں۔

قبل ازیں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کی سوانح حیات چوتھی جماعت کی نصابی کتاب میں شامل کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔