استعفوں کی منظوری کا معاملہ، پی ٹی آئی نے مکمل اپیل جمع کرا دی

ویب ڈیسک  جمعرات 15 ستمبر 2022
اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظورکرکے طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کی، درخواست:فوٹو:فائل

اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظورکرکے طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کی، درخواست:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق فیصلے کیخلاف مکمل اپیل جمع کرادی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں پی ٹی آئی نے پارٹی ارکان کے مرحلے وار استعفوں کے عمل اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی دائر درخواست میں عدالت سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے اوراسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کو غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کے لئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر پی ٹی آئی کے 125 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اعلان کیا۔اسپیکر راجا پرویز اشرف نے استعفے منظور کرکے طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔