ٹی20 ورلڈکپ میں فخر زمان قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، راشد لطیف

ویب ڈیسک  جمعرات 15 ستمبر 2022
(فوٹو: کرک انفو) اوپنر کے گھٹنے میں انجری ہے، انہیں 6 ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، سابق وکٹ کیپر

(فوٹو: کرک انفو) اوپنر کے گھٹنے میں انجری ہے، انہیں 6 ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، سابق وکٹ کیپر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلےباز راشد لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ اوپنر فخر زمان کی گھٹنے کی انجری کے باعث ٹی20 ورلڈکپ میں قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں کم از کم 4 سے 6 ہفتوں تک آرام کروایا جاسکتا ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ فخر زمان ایشیاکپ میں مسلسل فیل ہوئے ہیں لیکن ان جیسا کھلاڑی کسی بھی وقت میچ کا رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، وہ ٹی20 کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کا اثاثہ ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فخر زمان کو شاہین آفریدی جیسی انجری بنائی گئی ہے، جس کے باعث انکا ری ہیب مکمل ہونے میں وقت لگے گا، اتار چڑھاؤ کھیل کا حصہ ہیں لیکن کرکٹر کی فٹنس بہت ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔