انگلش کپتان پاکستان کیخلاف مکمل سیریز نہیں کھیل سکیں گے

ویب ڈیسک  جمعـء 16 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) جوز بٹلر کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت معین علی کریں گے

(فوٹو: ٹوئٹر) جوز بٹلر کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت معین علی کریں گے

 کراچی: انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنڈلی کی انجری کے شکار انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پاکستان کیخلاف 7 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز نہیں کھیل سکیں گے جبکہ انکی جگہ ٹیم کی قیادت معین علی کریں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بٹلر ورلڈکپ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہونے کے لیے تمام میچز بھی مِس کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو ٹی20 کرکٹ میں آسان حریف نہیں سمجھتے، انگلش کپتان

قبل ازیں انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) بھی پہلے ہی جوز بٹلر کے ابتدائی میچز میں نہ کھیلنے کا کہہ چکا ہے جبکہ اس حوالے سے انگلش کپتان نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیریز کے آخری دو میچز میں شرکت کی کوشش کروں گا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انگلش کپتان کی پنڈلی میں زیادہ تکلیف نہیں تاہم جلد بازی کرنے سے دوبارہ تکلیف بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر پہنچی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر سے کراچی میں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔