برطانیہ میں ہندوانتہاپسندوں کا مسجد کے سامنے مارچمسلمانوں پرحملے

ہندو انتہاپسندوں نے مسجد کے سامنے اشتعال انگیز نعرے لگائے اورمسلمانوں کی دکانیں لوٹنے کی کوشش کی


ویب ڈیسک September 19, 2022
لیسٹر پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا:فوٹو:سوشل میڈیا

برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کے سامنے مارچ کیا اور مسلمانوں پرحملے کئے۔

برطانوی شہر لیسٹر میں ہندوانتہاپسندوں نے بھارت کی طرح مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لیسٹر میں ہندو انتہاپسندوں کے ٹولے نے مسجد کے سامنے مارچ کیا اور اشتعال انگیز نعرے لگائے۔

https://twitter.com/ashoswai/status/1571584357231632384?s=20&t=-LqwITau8E6DviblbsYx6g

رپورٹس کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں پر حملے کئے اور ان کی دکانوں کولوٹنے کی کوشش بھی کی جسے مسلمانوں نے ناکام بنا دیا۔ہندو انتہاپسندوں کی ہرزہ سرائی اور اشتعال انگیزی کے وقت پولیس بھی موجود تھی۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ علاقے میں اب بھی ماحول کشیدہ ہے۔