پنجاب حکومت کا 10 کلو آٹا کی قیمت میں 165 روپے اضافے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 19 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت 165 روپے اضافے کے بعد 655 روپے مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر آٹا کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ بھی ڈال دیا۔ پنجاب کابینہ نے گندم ریلیز پالیسی کے ذریعے صوبے میں سرکاری گندم کے نئے نرخوں کی باضابطہ منظوری دے دی۔

کل سے فلورملز کو سرکاری گندم 2300 روپے فی من قیمت پر فروخت کی جائے گی جس کے بعد 10 کلو کے سرکاری تھیلے کی موجودہ قیمت میں 165 روپے اور 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں330 روپے اضافہ متوقع ہے۔

اس فیصلے کے بعد اب 10 کلو سرکاری تھیلے کی نئی قیمت 650 روپے سے 655 روپے مقرر کی جائے گی اور بیس کلو سرکاری تھیلے کی نئی قیمت 1300 روپے سے 1310 روپے کے درمیان مقرر ہوگی۔

کابینہ نے کل سے پنجاب کی فلور ملز کا یومیہ سرکاری گندم کوٹا بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، گندم کوٹا 16700 ٹن یومیہ سے بڑھا کر18600 ٹن کیے جانے کا امکان ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔