مڈل آرڈر کے غلطیاں دہرانے پر انضمام الحق کو تشویش

بہتر ٹوٹل کیلیے نمبر4سے سات150کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائیں


Sports Reporter September 22, 2022
(فوٹو: ایہکسپریس ویب) شاہین کی غیر موجودگی میں بولنگ لائن نا تجربہ کار نظر آنے لگی، سابق کپتان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر کی جانب سے غلطیاں دہرانے پر سخت تشویش میں مبتلا کردیا۔

انگلینڈ سے پہلے ٹی20 میں پاکستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں تھی، بیٹرز نے پرانی غلطیاں دہرائیں، ٹاپ آرڈر نے بہتر کارکردگی دکھائی، بابر اعظم بھی اپنی مختصر اننگز کے دوران فارم میں نظر آئے،محمد رضوان تسلسل کے ساتھ رنز بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر میں مسائل اپنی جگہ برقرار ہیں، ایشیاکپ میں بھی یہی ہوتا رہا تھا، چوتھے، پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر آنے والے بیٹرز کو 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانا چاہئیں،تب ہی ٹیم قابل قدر ٹوٹل حاصل کرسکتی ہے.

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ آج ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ

سابق کپتان نے کہا کہ پہلے میچ میں پاکستان نے 15 سے 20 رنز کم بنائے،175 رنز اسکور بورڈ پر ہوتے تو انگلینڈ کو مشکل پیش آتی، ورلڈکپ سے قبل ان مسائل پر جلد ازجلد قابو پانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلیاں ٹیم کے لیے بہتر ثابت ہوسکتی ہیں، کمبی نیشن ایشیا کپ کی بانسبت اچھا نظر آرہا ہے، پہلے میچ میں ناکامی کے باوجود ہمیں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: رضوان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے میں بابراعظم کے ہم پلہ آگئے

انضمام الحق نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں بولنگ لائن اپ میں تجربے کی کمی نظر آنے لگی،نسیم شاہ باصلاحیت بولر ہیں مگر ابھی ان کا تجربہ کم ہے، ان کو سینئرز سے رہنمائی لینا چاہیے، حارث رؤف اور محمد نواز اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائے ہیں، دوسروں کو ان سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں