محمد وسیم کی سابق کرکٹرز سے کھلاڑیوں پر تنقید نہ کرنے کی اپیل

ویب ڈیسک  جمعرات 22 ستمبر 2022
(فوٹو: ایکسپریس ویب) سلیکشن پر تنقید کریں، مگر کھلاڑیوں کو نام لیکر نشانہ نہ بنائیں، چیف سلیکٹر

(فوٹو: ایکسپریس ویب) سلیکشن پر تنقید کریں، مگر کھلاڑیوں کو نام لیکر نشانہ نہ بنائیں، چیف سلیکٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے سابق کرکٹرز سے کھلاڑیوں پر تنقید نہ کرنے کی اپیل کردی۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹرز سلیکشن اور مجھ پر جتنا چاہے تنقید کریں کیونکہ سب کی اپنی رائے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برا تب لگتا ہے جب سابق کرکٹر نام لے لے کر کھلاڑیوں کو نشانہ بناتے ہیں، ہر کھلاڑی کی عزت ہوتی ہے اور سب سے بڑھ کر ملک کی عزت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: جو بری نیت سے ٹیم کیلئے بات کررہے ہیں اللہ انہیں ذلیل کریگا، رضوان

قبل ازیں گزشتہ دنوں سابق کرکٹرز نے محمد رضوان اور بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر وکٹ کیپر اور کپتان نے پریس کانفرنس میں جوابات دیتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بات کریں ذات پر حملہ نہ کریں، عاقب جاوید کی تنقید پر کپتان کا کرارا جواب

بابراعظم نے عاقب جاوید کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے رن ریٹ کے حوالے سے جو کہا وہ میں نے نہیں سُنا لیکن انہیں کچھ بولتے ہوئے خیال کرنا چاہیے، وہ خود بھی کبھی کرکٹر رہے ہیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ خراب پرفارمنس پر بات ضرور کریں مگر کسی کی ذات پر حملہ نہیں ہونا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔