صدر مملکت نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 اسٹیڈیم میں دیکھا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 23 ستمبر 2022
فوٹو : پی سی بی/ٹویٹر

فوٹو : پی سی بی/ٹویٹر

 کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹوئنٹی میچ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہل خانہ کے ہمراہ اسٹیڈیم میں دیکھا۔

صدر پاکستان جب نیشنل اسٹیڈیم پہنچے تو پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے ان کا استقبال کیا۔

بعدازاں، صدر مملکت عارف علوی چیئرمین آفس میں میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے، میچ میں انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران رمیز راجہ مسلسل کمنٹری کے انداز میں کھیل پر تبصرے کرتے رہے۔

انہوں نے صدر سے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس دنیا کا بہترین فاسٹ اٹیک ہے، رمیز راجہ کی کمنٹری کے دوران صدر مملکت مسکراتے رہے، تاہم دوسری اننگ کی ابتدا ہی میں پاکستان کے اوپنرز کے آؤٹ ہونے پر صدر مملکت اٹھ کر چلے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔