شوہر کے ہاتھوں بیوی کے ہولناک قتل پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

کب تک خواتین قتل ہوتی رہیں گی اور انہیں آخر کب انصاف ملے گا، ماہرہ خان


ویب ڈیسک September 24, 2022
ابھی تک نور مقدم کے لیے ہمیں انصاف نہ مل سکا، ماورا حسین، فوٹو: انسٹاگرام

اسلام آباد میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے ہولناک قتل کے واقعے پر شوبز شخصیات نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جلد انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے چک شہزاد میں گزشتہ روزسارہ بی بی کو مبینہ طور پر ڈمبل سے قتل کر دیا گیا۔ سارہ کا شوہر شاہ نواز اس کیس میں مرکزی ملزم ہے جو معروف صحافی ایاز امیر کا بیٹا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر سارہ بی بی کے بہیمانہ قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی۔

ماہرہ خان نے سوال اٹھایا کہ کب تک خواتین قتل ہوتی رہیں گی اور انہیں آخر کب انصاف ملے گا؟ انصاف میں دیر کرنا انصاف نہیں ہے۔



ٹوئٹر پر معروف اداکارہ ماورا حسین کا کہنا تھا ابھی تک نور مقدم کے لیے ہمیں انصاف نہ مل سکا اور اب سارہ کے انصاف کے لیے ایک اور اپیل۔

فریحہ الطاف نے بھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اسے ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنائیں اور اس خوفناک خبر کو دنیا تک پہنچائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں