- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
پاکستان نے انگلینڈ کو چوتھے ٹی20 میں تین رنز سے شکست دے دی
کراچی: سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 19.2 اوور میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حارث رؤف اور محمد نواز نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کے تین کھلاڑی 14 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد چوتھی وکٹ کی شراکت میں 43 اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 49 رنز بنے جبکہ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 32 رنز بنائے گئے لیکن انگلش ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی۔
انگلش کھلاڑی لیام ڈاؤسن 17 گیندوں پر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے اپنی آخری اوور میں 24 رنز دیے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1574098157625286656?s=20&t=rfyhrED-e9AwvV8_OpcAYw
پاکستان بیٹںگ
پاکستانی اوپنرز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 97 رنز بنائے گئے، یہاں کپتان بابراعظم 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اسکے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں 52 رنز بنے لیکن شان مسعود کے 21 رنز پر آؤٹ ہونے پر شراکت داری ٹوٹ گئی۔ خوشدل شاہ دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان نے آخری پانچ اوورز میں 46 رنز بنائے جبکہ اس کی تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل چوتھی نصف سنچری بنائی۔
ٹاس
پاکستان نے حیدر علی اور شاہ نواز دھانی کی جگہ آصف علی اور محمد وسیم جونئیر کو ٹیم میں شامل کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم میں الیکس ہیلز اور ڈیوڈ ولی کی واپسی ہوئی جبکہ اولی سٹون نے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ تین میچز اب لاہور میں کھیلے جائیں گے اور پانچواں میچ بدھ 28 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔
پاکستان الیون
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین۔
انگلینڈ الیون
الیکس ہیلز، وکٹ کیپر فل سالٹ، وِل جیکس، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، ڈیوڈ ولی، ریسی ٹوپلے، عادل رشید، اولی سٹون، لیام ڈاوسن۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔