ڈان 3 میں امیتابھ، شاہ رخ  اور رنویر کے ایک ساتھ نظر آنے کا امکان

ویب ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2022
ڈان تھری میں رنویر سنگھ کو بھی کامیو اداکاری کا موقع ملے گا، فوٹو: فائل

ڈان تھری میں رنویر سنگھ کو بھی کامیو اداکاری کا موقع ملے گا، فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم ’ڈان‘  کی تیسری قسط کے لیے شاہ رخ خان، امتیابھ بچن اور رنویر سنگھ کے اسکرین پر ایک ساتھ نظر آنے کا امکان ہے۔

فلم شائقین ’ڈان 3‘ کے  بے چینی سے منتظر ہیں اور فلم ڈائریکٹر فرحان اختر کے اسکرپٹ پر دوبارہ کام کرنے کی خبر سامنے آنے کے اس کی کاسٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا بازار بھی گرم ہے۔

1978  میں ریلیز ہونے والی پہلی قسط میں امیتابھ بچن جبکہ دوسری میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اب فرحان اختر تیسرے قسط میں دونوں کو لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں ڈائریکٹر کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں فلم کا اسکرپٹ دکھایا گیا اور وہ راضی نہیں ہوئے۔

شاہ رخ خان کے ڈان کے کردار کی ذمہ داری رنویر سنگھ کو سونپی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں مشہور کردار ادا کر سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔