- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ٹی 20 سیریز کیلئے پاک انگلینڈ ٹیموں کی لاہور آمد؛ سیکیورٹی انتظامات مکمل
لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں اگلے ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے آج لاہور پہنچیں گی، دونوں ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے لاہور پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انگلش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم آج 17 سال بعد لاہور دوبارہ پہنچے گی، اس حوالے سے سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو 17سال بعد لاہور آمد پر خوش آمدید کہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دورہ لاہور کے دوران انگلینڈ و قومی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے، تین ٹی ٹونٹی میچز کے دوران 08 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہونگے۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ٹیموں کی ائیر پورٹ سے ہوٹل اور اسٹیڈیم نقل و حرکت کے دوران سیکورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل رکھے جائیں گے جب کہ ٹیموں کے روٹ،رہائش گاہ اور اسٹیڈیم کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔
غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ سینئر پولیس افسران روٹ اور کھلاڑیوں کی رہائش گاہ اور اطراف میں سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں گے۔
سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت جاری کیں کہ تعینات پولیس افسران و اہلکار انتہائی الرٹ رہیں، مشکوک افراد سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، سی ٹی او لاہور ٹریفک بہاؤ کاجائزہ لیں،شہریوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری پر عملدرامد یقینی بنائیں۔
سی سی پی او نے مزید ہدایات جاری کیں کہ پولیس افسران ضلعی انتظامیہ، دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں اورڈولفن، پی آریو، ایلیٹ و دیگر ٹیمیں روٹ اور نجی ہوٹل کے اطراف موثر پٹرولنگ کریں۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پیش نظر شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔