ٹرانس جینڈر ایکٹ میں کئی دفعات غیر شرعی ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل

ویب ڈیسک  منگل 27 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کا کہناہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ میں مجموعی طورپر متعدد دفعات شرعی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹرانس جینڈر قانون نت نئے معاشرتی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے، اجلاس میں حقیقی انٹرسیکس افراد (خنثٰی) کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں موجودہ ایکٹ کا جائزہ لینے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل، علماء، ماہرین قانون اور ماہرین طب پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ  کمیٹی خواجہ سراؤں کے بارے میں موجودہ قانون کا تفصیلی جائزہ لے تاکہ اس مسئلے کے ہر پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے جامع قانون سازی کی جاسکے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب ترمیمی قانون 2022ء کو مستحسن قرار دیتے ہو ئے کہا کہ نیب قانون سے متعلق کونسل کی دیگر سفارشات کو بھی شامل کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔