پاک انگلینڈ سیریز: پانچواں ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2022
(فوٹو: پی سی بی) دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 2-2 سے برابر ہے

(فوٹو: پی سی بی) دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 2-2 سے برابر ہے

 لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کے پانچواں ٹی20 انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

پانچویں ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بھی اِن ایکشن ہوں گے جبکہ نسیم شاہ بخار کو بخار کے باعث آرام کروایا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز لاہور میں تیز بارش کے باعث میچ اور پریکٹس کے لیے تیار پچز کو فوری طور پر ڈھانپ دیا اور دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کے استقبال کے لیے لاہور میں کہیں بھی خیر مقدمی بینرز نہیں لگائے گئے جبکہ لاہوریوں میں کرکٹ میچز کے سلسلے میں شہر بھر میں پبلک سٹی نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں تیز بارش؛ پاکستان اور انگلینڈ کا پریکٹس سیشن منسوخ

بدھ، جمعے اور اتوار کو کھیلے جانے والے تینوں میچز کیلئے دو پچز تیار کی گئیں جو بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دیتی ہیں تاہم ان پچز پر اسپنرز کا کردار خٓاصا اہم ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں اب تک کا ٹی 20 میں سب سے بڑا ٹوٹل پانچ وکٹ پر 197 رنز ہے جو پاکستان نے ورلڈ الیون کے خلاف میچ میں اسکور کیا تھا جبکہ کم ترین اسکور 101 ہے جو پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں بنایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔