پاکستان کو پانڈیا جیسے میچ فنشر کی ضرورت ہے شاہد آفریدی

خوشدل شاہ اور آصف علی مستقل مزاجی سے پرفارم کرنے میں ناکام رہے ہیں، سابق کپتان


ویب ڈیسک September 28, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) خوشدل شاہ اور آصف علی مستقل مزاجی سے پرفارم کرنے میں ناکام رہے ہیں، سابق کپتان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ہاردک پانڈیا جیسے آل راؤنڈر کی ضرورت ہے۔

سابق کپتان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ قومی اسکواڈ کے پاس خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز اور شاداب خان جیسے کرکٹر موجود ہیں لیکن ان میں کوئی بھی ہاردک پانڈیا کی طرح مستقل مزاج نہیں، جس طرح وہ بھارت کیلئے پرفارم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے پاس میچ فنشر نہیں ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ خوشدل اور آصف علی ایسا کرنے کی اہلیت رکھےہیں لیکن وہ اب تک خود کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کیساتھ پی سی بی کے مبینہ ناروا سلوک پر شاہد آفریدی برس پڑے

شاہد آفریدی نے تجویز دی کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں نوجوان کرکٹر عامر جمال کو موقع دینا چاہیئے، وہ آل راؤنڈر ہیں لیکن انہیں نہیں کھلایا جارہا۔ عامر سے بولنگ اور بیٹنگ کروانی چاہیے تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کہ عامر جمال کس قسم کا کھلاڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں