سائفر سے متعلق آڈیو لیک مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

22 کڑوڑ کا ملک 4 سال ایک نااہل، نا ہنجار اور غدار کے ہاتھوں میں گروی رہا، نائب صدر مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک September 28, 2022
—فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سائفر سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی مبینہ آڈیو لیک پر عمران خان کو 'غدار' قرار دے دیا۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اگر آج ہر طرح کا سنگین جرم ثابت ہونے کے بعد بھی اس غدار عمران کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائے گا۔



 

مریم نواز نے مزید کہا کہ 22 کڑوڑ کا ملک 4 سال ایک نااہل، نا ہنجار اور غدار کے ہاتھوں میں گروی رہا، اس نے داخلی اور خارجی سطح پر ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔



 

ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار جیسوں نے (عمران خان) کو صادق و آمین قرار دیا؟ کونسا جرم ہے جو اس پر ثابت نہیں ہوا؟ وہ خود کہ رہا ہے کہ میں نے عوام کے ساتھ کھیلنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں