نسیم شاہ کو ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 30 ستمبر 2022
فاسٹ بولر انگلینڈ کے خلاف بقیہ دو میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

فاسٹ بولر انگلینڈ کے خلاف بقیہ دو میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ کو ٹیم ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پیسر نسیم شاہ آئندہ دو روز تک گھر میں آئسولیشن سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔

قومی فاسٹ بولر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل آئندہ دو میچز کے لیے دستیاب نہیں ہیں جبکہ ان کی آئسولیشن ہفتے کے روز مکمل ہوجائے گی۔

پی سی بی کا میڈیکل پینل بولر کی صحت کا جائزہ لیتا رہے گا جبکہ وہ اتوار کو ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

قبل ازیں گزشتہ روز نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا، جس کے بعد انہیں ہوٹل منتقل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ انگلیںڈ کے خلاف سیریز کے دوران نسیم شاہ سات ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں سے محض ایک میچ کھیل سکے ہیں تاہم انہیں پانچویں میچ میں کھلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر مقامی اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔