فیصلہ کن ٹی20 میں پاکستان کو 67 رنز سے شکست، انگلینڈ نے سیریز جیت لی

ویب ڈیسک  اتوار 2 اکتوبر 2022
فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 لاہور: سیریز کے ساتویں اور فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 142 رنز بنا سکی۔ آل راؤنڈر شاداب خان فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ اسٹرین کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ میچ میں بیٹنگ کرنے نہیں آسکے.

ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم 4 رنز، محمد رضوان ایک رن اور افتخار احمد 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 53 رنز بنائے گئے لیکن یہاں خوشدل شاہ 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فوٹو : اے ایف پی

فوٹو : اے ایف پی

اسکے بعد آصف علی 7 رنز اور محمد نواز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ شان مسعود 56 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ محمد وسیم جونیئر 5 رنز بنا کر چلتے بنے۔

انگلینڈ اننگز

فوٹو : گیٹی امیجز

فوٹو : گیٹی امیجز

انگلینڈ نے مقرر اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ انگلش ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو الیکس ہیلز 18 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو اور فل سالٹ 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ مہمان ٹیم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنائے لیکن یہاں بین ڈکٹ 30 رنز بنا کر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت میں 108 رنز بنائے گئے جس میں 52 رنز ڈیوڈ ملان اور 46 رنز ہیری بروک کے شامل ہیں۔

کپتان بابراعظم نے ڈیوڈ ملان کا 30 رنز پر پہلا کیچ چھوڑا کیا جس کے بعد 62 رنز پر محمد وسیم نے ڈیوڈ ملان کا دوسرا کیچ چھوڑ دیا۔ وہ 78 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

محمد وسیم جونیئر نے 4 اوورز میں سب سے زیادہ 61 رنز دیے۔

ٹاس

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں محمد رضوان، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور حارث روف کی واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہ نواز دھانی کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1576573848580894721?s=20&t=DjCuDIhRobcWj1ycXMRpwA

انگلش ٹیم کے کپتان معین علی نے بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں رچرڈ گلیسن کی جگہ کرس ووکس کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 3-3 سے برابر ہے، میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان الیون

کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، خوشدل شاہ، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، محمد وسیم (جونیئر)، محمد حسنین۔

انگلینڈ الیون

الیکس ہیلز، وکٹ کیپر فل سالٹ، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، سام کرن، ڈیوڈ ولے، عادل رشید، رسی ٹاپلے، کرس ووکس۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔