لاہور کے کھانوں سے مایوس معین علی کا دل کراچی کی ڈشز نے جیت لیا

ویب ڈیسک  پير 3 اکتوبر 2022
پاکستان کا دورہ یادگار تھا بہترین میزبانی کی گئی،معین علی:فوٹو:فائل

پاکستان کا دورہ یادگار تھا بہترین میزبانی کی گئی،معین علی:فوٹو:فائل

 لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کراچی کے کھانوں کے شیدائی ہوگئے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹی 20 کا آخری میچ اور سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کراچی کے کھانوں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

پریس کانفرنس میں پاکستان کے کھانوں سے متعلق سوال کے جواب میں انگلش کپتان معین علی نے جواب دیا کہ لاہور کے کھانوں نے تھوڑا مایوس کیا۔ معین علی نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتےہوئے کہا کہ کراچی کے کھانے مزیدار تھے۔ کراچی کے مقابلے میں لاہور کے کھانوں نے مایوس کیا۔

https://twitter.com/NisarAhMd46/status/1576806816130162691?s=20&t=UfTdq4kWdkTdHxCO6njCXA

انگلش  کپتان نے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔ معین علی کی کھانوں سے متعلق گفتگو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔