ٹی20 ورلڈکپ؛ دو پاکستانی امپائرز آئی سی سی میچ آفیشلز میں شامل

ویب ڈیسک  منگل 4 اکتوبر 2022
ایونٹ میں کُل 16 امپائرز اور 4 میچ ریفریز میچوں کی ذمہ داریاں نبھائیں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

ایونٹ میں کُل 16 امپائرز اور 4 میچ ریفریز میچوں کی ذمہ داریاں نبھائیں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے لیے دو پاکستانی امپائرز کو میچ آفیشلز میں شامل کرلیا گیا۔

آئی سی سی نے اکتوبر کے آخر میں شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے، تمام کوالیفائنگ راؤنڈ اور آفیشلز سپر 12 مرحلے میں خدمات سرانجام دیں گے۔

پاکستان کی جانب سے شامل کی گئے آئی سی سی امپائرز پینل میں علیم ڈار اور احسن رضا شامل ہیں۔

میچ ریفریز: اینڈریو پائکرافٹ، کرسٹوفر براڈ، ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے

مزید پڑھیں: ٹی20ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ اعلان ہوگیا

امپائرز: ایڈرین ہولڈ اسٹاک، علیم ڈار، احسن رضا، کرسٹوفر براؤن، کرسٹوفر گیفانی، جوئل ولسن، کمارا دھرماسینا، لینگٹن روسری، ماریس ایراسمس، مائیکل گف، نتن مینن، پال ریفل، پال ولسن، رچرڈ ایلنگ ورتھ، رچرڈ کیٹل بورو، رچرڈ کیٹل بورو

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے دوران 16 امپائرز اور 4 میچ ریفریز میچوں کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔