لاہور کے پوش علاقے میں چوری کی بڑی واردات
گھریلو ملازمین ڈھائی کروڑ مالیت کے زیورات اور 2 ہزار برطانوی پاؤنڈز لے اڑے
ڈیفینس اے کی حدود میں گھریلو ملازمین نے برطانیہ سے آئے شہری کے گھر کا صفایا کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زیورات لے اڑے اور ساتھ دو ہزار پاؤنڈز بھی ہمراہ لے گئے۔
پولیس کے کے مطابق چوری کی واردات شہری ڈاکٹر فیصل کے گھر پر ہوئی، واردات گھریلو ملازمین نے کی،پولیس کو درخواست موصول ہونے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔