ریلوے ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال، ٹرین آپریشن میں تاخیر کا خدشہ

ویب ڈیسک  بدھ 5 اکتوبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

لاہور میں ریلوے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج شروع کردیا، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ملازمین کی ہڑتال سے ٹرین آپریشن میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ریلوے ملازمین نے تنخواہیں  نہ ملنے پر احتجاج شروع کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر کام کرنے والے گینگ میں طبقہ اور ملازمین نے کام کی ہڑتال کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب اور موسلا دھار بارشوں کے باعث کئی روز سے معطل ٹرین آپریشن آج دوپہر سے شروع ہونا ہے جو ریلوے ملازمین کی ہڑتال کے باعث تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : لاہور اور کراچی کے درمیان مزید 3 ٹرینیں آج سے بحال

لاہور اور کراچی کے درمیان مزید 3 ٹرینوں کو کرایوں میں اضافہ کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا ہے ان ٹرینوں میں لاہور براستہ فیصل آباد قراقرم ایکسپریس ٹرین اور لاہور براستہ ساہیوال کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔