پی ٹی آئی کا ممکنہ دھرنا دارالحکومت کو ایک ہفتے کیلیے سِیل کرنے کی تیاری

تعلیمی اداروں کی چھٹیاں اور امتحانات منسوخ کیے جا سکتے ہیں، اضافی نفری کے علاوہ شیل اور ڈرون پولیس کے حوالے


ویب ڈیسک October 06, 2022
اسلام آباد پولیس نے 1100 سے زائد کنٹینرز اکٹھے کرلیے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر ممکنہ دھرنا روکنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 1100 سے زائد کنٹینرز اکٹھے کرلیے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے کے ممکنہ اعلان کے بعد دارالحکومت کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کر دیا جائے گا ۔ اس دوران اسلام آباد کے اسکول و کالجوں میں چھٹیاں کرنے کے علاوہ امتحانات بھی ملتوی کردیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کو 25 ہزار کی اضافی نفری فراہم کی جائے گی جب کہ ان کے پاس 50 ہزار ربر کی گولیاں بھی ہوں گی۔سیکورٹی ادروں کو 60 ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل فراہم کر دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی اسلام آباد پولیس کو 10 ڈرون بھی فراہم کیے جائیں گے، جن کے ذریعے شیل مظاہرین پر پھینکے جا سکتے ہیں۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ دھرنا ناکام بنانے اور کسی بھی قسم کی ممکنہ ہنگامہ آرائی روکنے کے لیے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سکیورٹی اداروں نے پی ٹی آئی کے فنانسرز کی گرفتاریوں کے لیے لسٹیں تیار کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اگر بنی گالہ سے دھرنے کا اعلان کیا تو بنی گالہ کو سب جیل قرار سے کر انہیں وہیں ہاؤس اریسٹ کر لیا جائے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں