سارہ انعام قتل کیس ملزم شاہنواز امیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا


ویب ڈیسک October 06, 2022
پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا (فوٹو فائل)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے صحافی ایاز امیر کے بیٹے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سینئر سول جج عامر عزیز کی عدالت میں کیا گیا۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزم کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے شاہنواز امیرکو 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں