ویسٹ انڈین کرکٹر کی ٹی20 میں 22چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اکتوبر 2022
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 کراچی: ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے بلے باز راحکیم کورنوال نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 22 چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری بنا ڈالی۔

کرک انفو کی ٹویٹ کے مطابق امریکا میں جاری اٹلانٹا اوپن ٹی20 ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈین کھلاڑی نے 22 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 200ڈبل سنچری اسکور کی۔

انہوں نے اپنی اننگز میں 200 رنز صرف باونڈریز لگا کر بنائے جبکہ 5 رنز صرف بھاگ کر بنائے۔ راحکیم کورنوال 77 گیندوں پر 205 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

https://twitter.com/MiLCricket/status/1577826059164205056?s=20&t=FBAB0gYRDoWc2ezP0oUadw

اٹلانٹا فائر نے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 326 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 2013 میں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پونے واریئرز کے خلاف 175 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔