سہ فریقی سیریز؛ پاکستان نے اپنا پہلا میچ جیت لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اکتوبر 2022
سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جارہا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جارہا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

کرائسٹ چرچ: سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پاکستان بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم 22، شان مسعود 31، حید علی 6، افتحار احمد 13 رنز بناسکے تھے، بنگلہ دیشی بالرز کی جانب سے تسکین احمد نے 2، حسن احمد، نسوم احمد اور مہدی حسن میراز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، بابر اعظم

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں محض 146 رنز اسکور کرسکی تھی، اوپنر مہدی حسن میراز 10، صابر رحمان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لٹن داس 35، عفیف حسین 25، کپتان نور الحسن 8، مصدق حسین 0 بناکر آؤٹ ہوئے، سب سے زیادہ یاسر علی نے پاکستانی بولرز کے خلاف 42 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

پاکستانی بالرز نے شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کیا، محمد وسیم جونیئر 3، محمد نواز 2 جبکہ شاہنواز دھانی، حارث رؤف اور شاداب خان ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے محمد رضوان بھی نامزد

تینوں ممالک کے درمیان ہونے والی یہ سہ ملکی سیریز گذشتہ تین برسوں میں آئی سی سی کے کرکٹ کھیلنے والے فُل ممبرز کے مابین پہلی سیریز ہے۔

رواں ماہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز تینوں ٹیموں کو ایونٹ کی بھرپور تیاری کا موقع فراہم کرے گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 15 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں 13 مرتبہ پاکستان کامیاب ہوا جبکہ 2 مرتبہ بنگلہ دیش نے فتح حاصل کر رکھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔