مری میں مسافر وین کھائی ميں گرنے سے 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

حادثہ مری کے قریبی علاقے سالگراں کے مقام پر پیش آیا، جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک March 23, 2014
حادثے کی وجہ سامنے نہ آ سکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جا رہی ہیں، پولیس ذرائع۔ فوٹو: فائل

ملکہ کوہسار مری کے قریب مسافروین کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ مری کے قریبی علاقے سالگراں کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر کی حالت ناذک ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں