نیٹو فورسز نے جنگ کی توعالمی تباہی ہوگئی روسی صدر

یوکرین میں نیٹو اور روسی فورسز کے تصادم کا نتیجہ خطرناک اور تباہ کن ہوگا، صدر پیوٹن


ویب ڈیسک October 15, 2022
توقع ہے عالمی تباہی کا باعث بننے والا کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا،روسی صدر:فوٹو:فائل

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ نیٹو فورسز نے یوکرین میں روسی افواج سے جنگ کی تو تباہی ہوگی۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ نیٹو فورسز نے یوکرین میں روسی افواج سے براہ راست جنگ کی تو عالمی تباہی ہوگی۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو فورسز کے روسی افواج سے کسی بھی سطح پر تصادم کا نتیجہ خطرناک اور عالمی سطح پر تباہ کن ہوگا۔ توقع ہے کہ جنگ کی باتیں کرنے والے ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے جو عالمی تباہی کا باعث بن سکتا ہو۔

مقبول خبریں