آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے نوسیری سیکٹر کا دورہ

چیف آف آرمی اسٹاف نے اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات کی جبکہ سپہ سالار کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی


ویب ڈیسک October 15, 2022
فوٹو آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے نوسیری سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی کے دورہ کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف کو ایل او سی کی تازہ ترین آپریشنل صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران مسلسل چوکسی اور آپریشنل تیاریوں کے لیے ان کی تعریف کی۔


قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف کے پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

 

مقبول خبریں