ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں اَپ سیٹ، سری لنکا کو نمیبیا سے شکست

ویب ڈیسک  اتوار 16 اکتوبر 2022
نمیبیا نے لنکن ٹائیگرز کو 55 رنز سے شکست دیدی (فوٹو: اے ایف پی)

نمیبیا نے لنکن ٹائیگرز کو 55 رنز سے شکست دیدی (فوٹو: اے ایف پی)

گیلونگ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو اَپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا۔

گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدا میں لنکن بالرز حریف ٹیم پر حاوی رہے تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں جان فرائیلنک نے 44 جبکہ جان نتھین اسمٹ نے 165 گیندوں پر 31 رنز اسکور کیے۔

نمیبیا کی ٹیم لنکن ٹائیگرز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا، دشمنتھا چمیرا، چمیکا کرونارتنے اور ہسرنگا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں لنکن ٹائیگرز کا آغاز اچھا نہ رہا، سری لنکا کی پوری محض 19ویں اوور میں 108 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، اوپنر کوشل مینڈس 12 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے جبکہ نسانکا 9 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں دھننجایا ڈی سلوا 12، گناتھیلیکا 0، بھانوکا راجا پاکسے 20، کپتان داسن شاناکا 29، ہسرنگا 4، چمیکا کرونارتنے 5 رنز بناکر نمایاں رہے، نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویزے، برنارڈ شولٹز، جان فرائیلنک نے 2، 2 جبکہ اسمٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں سُپر 12 ٹیموں آج دوسرا میچ نیدر لینڈز اور یو اے ای کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔