’نمیبیا کا نام یاد رکھنا‘ : سچن ٹنڈولکر کا سری لنکا کی شکست پر دلچسپ تبصرہ

ویب ڈیسک  اتوار 16 اکتوبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 کراچی: دنیا کرکٹ پر راج کرنے والے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کی نمیبیا کے ہاتھوں شکست پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نمیبیا نے سری لنکا کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے، ہدف کے تعاقب میں لنکن ٹائیگرز کا آغاز اچھا نہ رہا، سری لنکا کی پوری محض 19ویں اوور میں 108 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔


ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں فتح پر سچن ٹنڈولکر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’نمیبیا نے آج دنیائے کرکٹ کو بتادیا کہ ’نام یاد رکھنا‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔