عاطف اسلم کی اہلیہ کے ہمراہ سنجے کپور کی سالگرہ میں شرکت، تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  منگل 18 اکتوبر 2022
 (اسکرین شاٹ)

(اسکرین شاٹ)

دبئی: پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ  کے ہمراہ دبئی میں بھارتی اداکار سنجے کپور کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

عاطف اسلم کو پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت  میں بھی بےحد  پسند کیا جاتا ہے اگرچہ پاکستان اور بھارت ایک اور مشکل سیاسی پیچیدگی سے گزر رہے ہیں جس کی وجہ سے بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر وہاں کام کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، تاہم  عاطف اسلم اب بھی سرحد کے دوسری طرف موجود ساتھی فنکاروں   سے رابطے میں رہتے ہیں۔

Atif Aslam And Sara Bharwana Attend Sanjay Kapoor's Birthday In Dubai

حال ہی میں عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ  کے ہمراہ بالی ووڈ اسٹار سنجے کپور کی سالگرہ  میں شرکت کی ہے جس کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی۔

Atif Aslam And Sara Bharwana Attend Sanjay Kapoor's Birthday In Dubai

سوشل میڈیا پر57 سالہ سنجے کپور کی سالگرہ کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں تقریب میں سانیہ مرزا، بھارتی ہدایتکار فرح خان، چنکی پانڈے اور انیل کپور سمیت کئی فنکاروں نے شرکت کی جبکہ بھارتی مداحوں کیلئے عاطف اسلم اور ان کی  اہلیہ توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

Atif Aslam And Sara Bharwana Attend Sanjay Kapoor's Birthday In Dubai

چند تصاویر دیکھیں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔