کراچی دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
آلودہ ذرات کی مقدار بڑھ کر 250 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی
کراچی کی فضائیں انتہائی مضر صحت ریکارڈ ہونے پر دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار بڑھ کر 250 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
بھارتی شہر دہلی 192 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر جبکہ آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔