ورلڈ کپ ٹی20 جنوبی افریقا اور زمبابوے کا میچ بغیر نتیجہ ختم

زمبابوے نے جنوبی افریقا کو 9اوورز میں 80 رنز کا ہدف دیا تھا


ویب ڈیسک October 24, 2022
زمبابوے نے جنوبی افریقا کو 9اوورز میں 80 رنز کا ہدف دیا تھا (فوٹو: کرک انفو)

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے ختم کر دیا گیا۔

ہوبارٹ میں کھیلا گیا میچ کئی مرتبہ بارش سے متاثر ہوا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث میچ پہلے 9اوورز تک محدود کیا گیا۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے، ویسلے مادھیور نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔



ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے اچھا آغاز فراہم کیا تاہم ایک اوور بعد میچ دوبارہ بارش کے باعث روکنا پڑا، امپائرز نے میچ کو 7 اوورز تک محدود کیا لیکن بارش پھر آڑے آگئی اور جنوبی افریقی ٹیم تین اوورز میں بغیر کسی نقصان 51 رنز بنا سکی۔ کوائنٹنگ ڈی کوک 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

امپائرز نے موسم اور گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے بعد میچ ختم کر دیا۔

مقبول خبریں