عمران خان این اے 45 کرم سے الیکشن لڑسکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کرسکا

ویب ڈیسک  پير 24 اکتوبر 2022
الیکشن کمیشن نے آئینی اور قانونی ماہرین سے آئین کے آرٹیکل 63 ون پی سے متعلق رائے طلب کرلی (فوٹو : فائل)

الیکشن کمیشن نے آئینی اور قانونی ماہرین سے آئین کے آرٹیکل 63 ون پی سے متعلق رائے طلب کرلی (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: عمران خان این اے 45 کرم الیکشن میں حصہ لے سکتے یا نہیں؟ الیکشن کمیشن تاحال فیصلہ نہیں کرسکا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن حکام اور قانونی ٹیم شریک ہوئی جس نے عمران خان کے این اے 45 کرم کی نشست سے کھڑے ہونے کے حوالے سے بات کی۔ شرکا کے درمیان این اے 45 کرم ضمنی انتخاب میں عمران خان کا حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا۔

یہ پڑھیں : الیکشن کمیشن نے عمران خان کو این اے 95 میانوالی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے آئینی اور قانونی ماہرین سے آئین کے آرٹیکل 63 ون پی سے متعلق رائے طلب کرلی۔ ریجنل الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن سے عمران خان کے حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق پوچھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل دوپہر دوبارہ ہوگا اور اس کی صدارت بھی چیف الیکشن کمشنر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آئینی اور قانونی رائے کی روشنی عمران خان کے ضمنی انتخاب میں حصہ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔