کراچی؛ سیلاب  متاثرہ بچی سے زیادتی کے ملزمان کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2022
مرکزی ملزم آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نکلا  (فوٹو فائل)

مرکزی ملزم آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نکلا (فوٹو فائل)

 کراچی: کلفٹن  کے علاقے میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے گرفتار ملزمان کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کا نوٹس

ایکسپریس نیوز کے مطابق کم سن بچی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کون ہیں اور ان کا تعلق کہاں سے ہے،  اس سلسلے میں بتدریج معلومات سامنے آ رہی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نکلا، جس کا نام غلام رسول اور تعلق سانگھڑ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

مرکزی ملزم کے ساتھی کا نام خالد حسین ہے، جو ٹنڈوالہیار کا رہائشی ہے اور وقوعے سے ایک روز پہلے ہی کراچی آیا تھا۔ملزمان نے 10 سالہ بچی کو چلتی کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی؛ ملزمان نے راشن کا لالچ دیکر گاڑی میں بٹھایا، تفتیش

گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان بچی کو ڈیفنس کے علاقے میں کار میں گھماتے اور اس دوران زیادتی کرتے رہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی جانب سے بچی کے ساتھ 40 منٹ تک زیادتی کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔