ٹی20 ورلڈکپ؛ ریلی روسو نے پہلی سینچری اسکور کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اکتوبر 2022
مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 205 رنز اسکور کیے (فوٹو: ٹوئٹر)

مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 205 رنز اسکور کیے (فوٹو: ٹوئٹر)

سڈنی: جنوب افریقی کے مڈل آرڈر بلےباز ریلی روسو نے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کی پہلی سنچری اسکور کرڈالی۔

سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، پروٹیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 205 رنز اسکور کیے۔

بنگلہ دیشی بالرز کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے ریلی روسو نے میگا ایونٹ کی پہلی سینچری اسکور کی، انہوں نے 56 گیندوں پر 7 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 109 رنز اسکور کیے۔

کوئنٹن ڈی کاک کی علاوہ جنوبی افریقہ کے دیگر بلےباز ناکام رہے انہوں نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔