- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
ارشد شریف قتل کیس کی 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم کینیا روانہ
اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں تحقیقات کے لیے 2 رکنی ٹیم کینیا روانہ ہو گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی 2 رکنی ٹیم کینیا کے لیے روانہ ہوگئی، جہاں وہ مختلف زاویوں سے قتل کیس کی تحقیقات کرکے واقعے کے محرکات اور دیگر حقائق کا تعین کرے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کے دونوں ارکان ڈائریکٹر ایف آئی اے اکیڈمی اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو عمر شاہد حامد جمعہ کی صبح روانہ ہوئے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق ٹیم کے سربراہ اطہر وحید قطر ائرلائن کی پرواز نمبر 615 کے ذریعے اسلام آباد سے دوحا روانہ ہوئے جبکہ عمر شاہد حامد کراچی سے دوحا کے لیے روانہ ہوگئے۔
تحقیقاتی ٹیم کے دونوں ارکان دوحا ائرپورٹ پر اکٹھے ہوں گے، جہاں سے قطر ائرویز ہی کی پرواز نمبر 1341 کے ذریعے نیروبی روانہ ہوں گے۔ وزارت خارجہ اور کینیا میں پاکستانی سفارت خانہ تحقیقاتی ٹیم کو قیام کے دوران سہولیات و معاونت فراہم کرنے پابند ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کینیا میں ارشد شریف کے پہنچنے، رہائش کا بندوبست اور رہائش کس کے ساتھ اختیار رکھنے سمیت پیش آنے والے حالات و واقعات کے بارے میں حقائق معلوم کرے گی۔ علاوہ ازیں تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی کینیا میں پوسٹ مارٹم رپورٹ، فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی اور ٹریول ریکارڈ کا جائزہ لینے کے علاوہ وہاں کی پولیس ٹیم سے بھی ملے گی۔ تحقیقاتی ٹیم کا کینیا میں قیام کا دورانیہ 2 ہفتے تک ہو سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔