کراچی:
سولجر بازار تھانے کی حدود میں گارڈن علی بھائی آڈیٹوریم کے قریب زیر تعمیر عمارت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو حکم کے مطابق زخمی 22 سالہ شاکر علی، 22 سالہ شاہد اور اسلم کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واردات ممکنہ طور پر بھتہ خوری کا شاخسانہ ہو سکتی ہے، جائے وقوعہ کے اطراف سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔