ٹی20 ورلڈکپ؛ افغانستان کا دوسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2022
آئرلینڈ گروپ اے میں دوسری پوزیشن پر آگیا (فوٹو: ٹوئٹر)

آئرلینڈ گروپ اے میں دوسری پوزیشن پر آگیا (فوٹو: ٹوئٹر)

میلبرن: آئرلینڈ اور افغانستان کے مابین کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کا اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا جبکہ مسلسل بارش کی باعث امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

آئرلینڈ اور افغانستان کے مابین میچ نہ ہونے کے باعث دونون ٹیموں کو ایک ایک پوائٹ دے دیا گیا ہے، جس کے ساتھ گروپ اے کی صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا

گروپ اے میں نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری جبکہ سری لنکا، انگلینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان 2،2 پوائںٹس کے ساتھ تیسرے، چوتھے،پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔