اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2022
فوٹو : ٹویٹر

فوٹو : ٹویٹر

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ایک نیا لیٹر جاری کر دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں این او سی کی خلاف ورزیاں کیں اس لیے پی ٹی آئی شق وار انتظامیہ کو وضاحت دے، 25 مئی کو بھی این او سی دیا گیا مگر اس کی خلاف ورزی کی گئی۔

پی ٹی آئی تحریری طور پر انتظامیہ کو مطمئن کرے، این او سی کی درخواست مسترد نہ کرنے کی وجوہات کی وضاحت کی جائے۔

قبل ازیں، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا گیا۔ کمشنر اسلام آباد کی جانب سے طلب کردہ خصوصی اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے سینیئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان اور صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔